کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )ڈیرہ غازی خان جام پور روڈ عالی والا نزد عطاء اللہ فلور ملز کے سامنے ایک تیز رفتار ویگو ڈالے نے موٹر سائیکل پر سوار 3 لڑکوں کو کچل دیا، مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ ویگو ڈالے کے ڈرائیور کی اوور سپیڈنگ اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا 3 نوجوان جو کیسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے ویگو ڈالے کی زد میں آ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جاں بحق افراد میں 18 سالہ سعد چنگوانی، 14 سالہ اسد ولد محمد اقبال اور 18 سالہ شیر علی ولد علی محمد شامل ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ پر جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ان کے مقامی گھروں میں شفٹ کر دیا

Shares: