کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) انڈس ہائی وے پر حادثہ ، دو افراد جاں بحق ، دو خواتین اوربچوں سمیت 6 افراد زخمی ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
تفصیل کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود انڈس ہائی وے اوگاہی سٹاپ کے قریب چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد ایاز احمد میرانی اور شہاب لاشاری موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے جبکہ دو خواتین وبچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ،زخمیوں میں عبدالقدیر، سہیل احمد، ساحل، عمرا خاتون، شازیہ خاتون ودیگر شامل ہیں
واقعہ کی اطلاع پرمقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جاںبحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں سکھر منتقل کر دیا گیا.