آئین کے مطابق وزیراعلیٰ اسمبلی توڑ سکتا ہے:مرادعلی شاہ

0
43

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے آئین میں گنجائش ہے کہ وزیراعلیٰ اسمبلی توڑ سکتا ہے تاہم بہترہے اسمبلیاں نہ توڑی جائیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلیاں توڑیں گے تو دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کےسوال پر بڑا سخت جواب دیا۔ کہا سندھ میں نئے صوبے نہیں بنانے جار ہے، کوئی بھی سندھ کو توڑنے کی بات نہیں کرسکتا۔

عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے:گورنرپنجاب

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ اسمبلیاں توڑنے والا سوال اب کھس گیا ہے، اسمبلیاں توڑنے کیلئے وزیراعلیٰ کو اختیار ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے پیچھے سوچ ہونی چاہیئے، کسی کو خوش کرنے کیلئے اسمبلی نہیں ٹوٹتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی وزیراعلیٰ اسمبلی توڑتا ہے تو وہ یا تو سمجھتا ہے کہ اس سے حکومت کا نظم و ضبط نہیں چلتا یا وہ سمجھتا ہے کہ وہ اسمبلی سنبھال نہیں سکتا اس لیے اسمبلی توڑنی پڑتی ہے۔

یاد رہے کہ کل سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 17 تاریخ کو لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کا اجتماع ہوگا جہاں وہ دونوں اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں جاکر دوبارہ استعفے دیں گے جس کے بعد 70 فیصد ملک الیکشن موڈ میں چلا جائے گا، عقل تو یہ کہتی ہے کہ اگر 70 فیصد ملک میں انتخابات کرانے ہیں تو بہتر ہے کہ عام انتخابات ہی کرادیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کہتا ہےجیسے اسمبلی ختم ہوتی ہے 90 دن کے اندرالیکشن ہو لیکن ان چوروں کا مقصد اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے، پہلے پرویز مشرف اوراب جنرل باجوہ کی بدولت ان کی سلیٹ صاف ہوگی، سلیٹ صاف ہونے کے بعد یہ امید لگا کر بیٹھے ہیں کہ ملک کو لوٹنے کیلئے ان کا راؤنڈ تھری آئے گا، ان چوروں کوالیکشن کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں، ان کو ڈر ہے الیکشن ہارگئے توان کےکرپشن کیسز سامنے آجائیں گے، ان چوروں کا مفاد اور پاکستان کا مفاد مختلف ہے۔

Leave a reply