اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل 14 سال خسارے میں رہنے کے بعد مالی سال 2025 میں سرپلس ہوگیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اس سے قبل مالی سال 2010-2011 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فاضل تھا، جس کے بعد مسلسل سالوں تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا شکار رہا۔رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جبکہ جون 2024 میں یہ خسارہ 50 کروڑ ڈالر تھا۔ اسی طرح مالی سال 2023-24 میں پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جاری کھاتے میں بہتری معاشی نظم و ضبط، درآمدات میں اعتدال اور ترسیلات زر میں اضافے کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔
لاس اینجلس میں زور دار دھماکا، بم اسکواڈ کمپاؤنڈ میں 3 افراد ہلاک