مزید دیکھیں

مقبول

خواتین جنسی تعلق سے انکار کیوں کرتی ہیں؟انکشاف

ہم سب جانتے ہیں کہ جنسی تعلق کے لیے...

بھارت ٹی ٹی پی، بی ایل اے سےدہشتگردی کروا سکتا،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ...

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی...

نیویارک کے ٹائمزسکوائر پر ہندوستانیوں کا احتجاج بری طرح ناکام

مودی حکومت کی مبینہ ایماء پر نیویارک کے ٹائمزسکوائر...

چترال میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والا ملزم گرفتار

اسکردو: محکمہ وائلڈ لائف مستوج ڈویژن نے اپر چترال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آئی بیکس کا غیر قانونی شکار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے ڈی ایف او اپر چترال کی ہدایت پر سینئر واچر نظار علی خان اور ڈپٹی رینجر اسرار اللہ کی قیادت میں گزشتہ رات گیارہ بجے ہمالیائی آئی بیکس کا شکار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ، آئی بیکس کی باقیات برآمد کر کے انہیں قبضے میں لے لیا۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت محمود خان کے نام سے ہوئی جو شوڑ کوچ کا رہائشی ہے۔
محکمے نے ملزم پر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت 3 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے اور علاقے میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وائلڈ لائف بونی ڈویژن نے بھی ایک زخمی لومڑی کو ریسکیو کیا تھا جس کی حالت ابھی خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔