ڈیرہ غازیخان: 12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)12 سالہ بچے کو ورغلا پھسلا کر زبردستی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق 12 سالہ یاسر نامی بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ بچے کے چچا محمد بلال نے پولیس کو درخواست دی کہ یاسر ہسپتال میں دوائی لینے کے لئے آیا ہوا تھا تو ہسپتال میں موجود رشید والد دین محمد، نور ولد غلام فرید نے یاسر بعمر 12 سالہ کو ورغلا پھسلا کر بد فعلی کی نیت سے لے گئے اور چھری سے ڈرا کر دو دن تک نور محمد کے حمام میں بد فعلی کرتے رہے۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن معہ ٹیم نے محمد بلال کی درخواست پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے یاسر سے بدفعلی کرنے والے ملزمان رشید ولد دین محمد سکنہ سرور کالونی اور نور محمد ولد غلام فرید سکنہ دراہمہ کو گرفتار کر لیا ہے،ایس ایچ او فیاض حسین نے مزید بتایا کہ ملزم رشید سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

Leave a reply