پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ آپ کے مرنے کے بعد لوگ آپ کے اچھے کاموں کو یاد کریں گے نہ کہ آپ کے گھروں کو اور گاڑیوں کو-
باغی ٹی وی : اداکار فیروز خان نے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ جب آپ مرجائیں گے تو لوگ آپ کے گھروں کو اور گاڑیوں کو یاد نہیں کریں گے۔
فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں گے کہ آپ کس طرح وقت پر ثابت قدمی سے کھڑے رہے۔
اپنی پوسٹ میں اداکار نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایک اچھا انسان بنیں نہ کہ اچھے مادہ پرست-
اس سے قبل بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کے لئے ایک معنی خیز بیان جاری کیا اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ صبح آپ جب اٹھتے ہو تو آپ کا سامنا خود سے ہی ہوتا ہے۔ جب آپ جوان ہوتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو پوری دنیا کو خوش کرنا ہے لیکن آپ ایسا نہیں کرتے۔
امیتابھ نے کہا تھا کہ وہ چیز کرو جو تمھیں خوش رکھتی ہے اپنی زندگی خود بنائیں آپ ایسی زندگی تخلیق کریں جیسی آپ گزارنا چاہتے ہیں۔