مزید دیکھیں

مقبول

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر...

مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی...

اے سی کو تھپڑ نہیں مارا، ایم پی اے ضمانت کے لئے ہائیکورٹ پہنچ گیا

اے سی کو تھپڑ نہیں مارا، ایم پی اے ضمانت کے لئے ہائیکورٹ پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے کا معاملہ۔ ،ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے اعتراضی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

عدالت نے آفس اعتراض ختم کرکے درخواست ضمانت قابل سماعت قرار دے دی ،مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔درخواستگزار کی طرف سے احمد قیوم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست گزار کے خلاف تھانہ سٹی پاکپتن نے مقدمہ درج کیا ہے ۔

درخواستگزار نے کہا کہ اے سی خاور بشیر نے لیٹ نائیٹ شادی تقریب پر چھاپہ مارا۔شادی تقریب میں ایم پی اے بھی موجود تھے۔اے سی سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا ۔اسنے اے سے کو تھپڑ نہیں مارا۔سیاسی بنیادوں پر اسکے خلاف کارخاص میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا ۔

درخواستگزار نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔عدالت آفس اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست ضمانت قابل سماعت قرار دےعدالت اسکی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے عدالت پولیس کو اسے ناجائز تنگ اور حراسان کرنے سے روکنے کا حکم دے

واضح رہے کہ ایم پی اے میاں نوید علی کیخلاف کارسرکار میں مداخلت اور اے سی سمیت عملے پر تشددکا مقدمہ درج ہے ،پولیس نے لیگی ایم پی اے کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر مقدمہ میں نامزد ملزم حاضرسروس پولیس ہیڈکانسٹیبل عبدالحمید گرفتارکو گرفتار کرلیا،لیگی ایم پی اے سمیت مقدمہ میں نامزد دیگر ملزم فرا ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan