اینکرز پر پابندی، عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا
اینکرز پر پابندی، عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے ،درخواست میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے.
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ پیمرا کا ہدایت نامہ آئین کےآرٹیکل9سےمتصادم ہے،عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ پیمرا کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے
اینکرز پر پابندی عائد نہیں کی، پیمرا نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل پیمرا نے اینکرز پر ٹی وی شوز میں بطور تجزیہ کار پابندی عائد کردی تھی جس پر سینئر صحافیوں کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیمرا ڈکٹیشن سے آزادی اظہار رائے کے قانون کا مذاق اڑا رہا ہے، پیمرا کوکوئی حق نہیں کہ کسی اینکر پر دوسرے ٹی وی چینلز میں بطور تجزیہ کار پابندی عائد کرے، سینئر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پیمرا ہمارے میڈیا کے قوانین کا مذاق اڑارہا ہے اور ڈکٹیشن دے رہا ہے کہ اینکرز کسی دوسرے ٹی وی شوز یا چینلز میں بطور تجزیہ کار یا تبصرہ دینے کیلئے نہیں جا سکتے، یہ بات بھی یاد رہے کہ ایک دن قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے پانچ اینکرز کو بھی طلب کر کے ان کی سرزنش کی تھی،