انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890ء کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

parin

لاہور میں انسدادِ تشدد جانوراں ایکٹ 1890ء کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی.

انچارج پولیس اینمل ریسکیو سینٹر لیڈی وارڈن عروسہ حسین کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کیا گیا، ٹاؤن شپ کے شکیل نامی رہائشی نے گھر کی چھت پر پرندے اور جانور رکھے ہوئے تھے، شکایت پر شہری کے پرندوں اور جانوروں کو چیک کیا گیا جو انتہائی لاغر حالت میں پائے گئے، شہری کی چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات ملیں، جو لاغر پرندے اور جانور کھا رہے تھے، مالک نے پرندوں اور جانوروں کے کھانے پینے کے مناسب انتظامات بھی نہیں کئے تھے، شہری کی چھت سے ملنے والے پرندوں، جانوروں کو پولیس اینمل ریسکیو سینٹر منتقل کر دیا گیا،

سی ٹی او لاہور نے انچارج سینٹر عروسہ اور ہیڈ آف آپریشنز سینٹر ضوفشاں کو شاباش دی اور کہا کہ بے زبانوں پر ظلم و تشدد کسی صورت برداشت نہیں، اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ پولیس اینمل ریسیکو سینٹر کے قیام کا مقصد بے زبان خلقِ خدا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،
fir

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر ملزمان کا تشدد، ویڈیو وائرل

Comments are closed.