برطانیہ میں نیشنل ہیٹ کرائم ایویئرنس ویک کے موقع پر ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) نے نفرت انگیز جرائم کے انسداد کے لیے “ایکٹ لائک آ فرینڈ” مہم شروع کر دی۔
مہم کے تحت مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی ساتھی مسافر کو نفرت انگیز رویے یا ہراسانی کا شکار دیکھیں تو خاموش رہنے کے بجائے متاثرہ شخص کا ساتھ دیں اور اس سے بات چیت کر کے دوستی کا اظہار کریں۔ٹی ایف ایل کی جانب سے جاری خصوصی ویڈیو میں ایسے حقیقی واقعات دکھائے گئے ہیں جن میں مسافروں نے نفرت انگیز سلوک کا سامنا کیا۔اس مہم کے دوران ٹی ایف ایل، چیریٹی “پروٹیکشن اپروچز” کے تعاون سے مفت تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کرے گا۔
ٹی ایف ایل نے واضح کیا ہے کہ مسافر صرف اسی صورت میں مداخلت کریں جب انہیں یقین ہو کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔ڈپٹی میئر برائے پولیسنگ اینڈ کرائم، کایا کامر شوارٹز نے کہا کہ لندن میں کسی کو بھی نفرت یا ہراسانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، اور یہ مہم شہریوں کو ایسے رویوں کے خلاف اعتماد کے ساتھ کھڑا ہونے کی ترغیب دے رہے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی
وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا
کراچی میں سڑکوں پر گڑھے،اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی
برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام
برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام