پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا سرگرم،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاروائی، 9 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے
ایجنٹس کو ریجنل پاسپورٹ آفس جی 10 کے باہر سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ہونے والے ایجنٹس کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا،ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں،کمیشن کے نام پر شہریوں کی جیبیں خالی کروانے والے عناصر کا خاتمہ ناگزیر ہے، نادرا، پاسپورٹ، ایکسائز سمیت تمام دفاتر کے باہر کاروائیاں یقینی بنائی جائیں،
سرکاری دفاتر کے باہر کمیشن ایجنٹس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے،پاسپورٹ آفس کے بعد ایکسائز آفس کے باہر بھی سخت کاروائی کی گئی،اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایکسائز آفس کے باہر سے متعدد ایجنٹس گرفتار کروا دیئے ،گرفتار کیے گئے ایجنٹس کو تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا گیا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایجنٹس کی جانب سے مختلف شہروں سے کام کے نام پر پیسے بٹورے جا رہے تھے، کاروائیاں ڈی سی اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہیں، شہری ایجنٹ مافیا کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں،
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں
مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال