گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ کی رپورٹ ) گوجرہ میں مردارکاگوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی شامت آگئی اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان ڈوگرمردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف متحرک ہوگئے
اسسٹنٹ کمشنر نے ویٹرنری ڈاکٹرٹیم کے ہمراہ محلہ گلشن کالونی نزد ڈیرا امان اللہ میں اپنے گھرمیں خودساختہ سلاٹر ہاؤس بناکرعرصہ دراز سے مبینہ طورپرمردہ جانوروں کوذبح کر نے والے قصاب اویس احمد والد عبدالعزیز اور عرفان ولدہاشم کورنگ ہاتھوں پکڑلیاجنہوں نے اپنے گھر میں ایک عرصہ سے مبینہ طورپرسلاٹرہاؤس قائم کر کے مکروھ دھندہ شروع کر رکھا تھا
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان احمد ڈوگر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان کو قابو کر لیا اورذبح کیاگیاجانور کا بدبودارگوشت برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے کر کارروائی کاآغاز کر دیا
اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کی اس کارروائی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ شہرکے مختلف علاقوں میں قصابوں کے دیگرسلاٹرہاؤسز پربھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ایسے مکروہ دھندہ میں ملوث قصابوں کا قلع قمہ کریں گے








