ڈیرہ غازیخان: ڈرگ مافیا کے خلاف ایکشن، کروڑوں مالیت کی ادویات برآمد،گودام سیل

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) ڈرگ مافیا کے خلاف محکمہ ہیلتھ کی کامیاب کارروائی ،تھانہ سول لائن کے علاقہ میں قائم ، غیر قانونی گودام میں چھپائی گئی کروڑوں مالیت کی ادویات برآمد ،جس میں ٹیبلٹس ، کیپسول ، ڈرپس، برائنولے ،سیرپ اور انسانی جان بچانے والے انجکشن شامل ہیں، ذرائع کے مطابق قبضہ میں لی گئی غیر قانونی ادویات میں سیلاب متاثرین میں تقسیم ہونے والی ادویات بھی شامل ہیں، محکمہ ہیلتھ کے حکام نے ادویات قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا ہے – ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس گھناﺅنے کام میں ڈاکٹر اور میڈیکل ریپس شامل بتائے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ ہیلتھ کے آفیسران نے قبضہ میں لی گئی ادویات کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں رپورٹس آنے کے بعد ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی، جس میں جعلی ادویات کا دھندہ اورغیر قانونی طور پر سٹاک کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ ڈرگ کنٹرولر ۔
ڈرگ مافیا معاملے کو دبانے کیلئے کوشاں،میڈیا پر خبریں نہ لگنے کیلئے کئی مقامی رپورٹروں کی جیبیں گرم کرائی گئیں،باوثوق ذرائع
تفصیلات کے مطابق ہیلتھ آفیسران کو اطلاع ملی کہ تھانہ سول لائن کے علاقے فرید آباد کالونی مانکہ کینال روڈ قباءمسجد والی گلی میں ایک مکان کے اندرملزم محمد یاسرعطاءاور منتظر مہدی وغیرہ نے ایک خفیہ غیر قانونی گودام بنا رکھا ہے جس میں اس وقت بھی انسانی جان بچانی والی کروڑوں مالیت کی غیر قانونی ادویات سٹاک کی گئی ہیں جس پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم جس میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات قبضہ میں لے لی ہیں، انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ان ادویات میں سیمپلز اور دیگر ایٹمز شامل ہیں صرف یہی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے دی جانے والی ادویات بھی پائی گئی ہیں، تاہم محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق قبضہ میں لی گئی ادویات میں بیشتر دوائیں ایسی ہیں جو کہ ایکسپائر ہو چکی ہیں اور انسانی زندگی کے لیے زہر قاتل ثابت ہو سکتی ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ایکسپائری ادویات کے لیبلز اور Dateچینج کرکے نجی میڈیکل سٹوروں پر فروخت کی جاتی رہی ہیں جس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس مجرمانہ فعل میں ناصرف ادویات سٹاک کرنے والے ملزمان بلکہ ڈاکٹر ز اور میڈیکل ریپس بھی شامل ہیں اسی لیے شہریوں محمد انور ، حق نواز، خورشید احمد ، محمد معراج ، فدا حسین ، غلام یٰسین ، عبد السمیع ، محمد عرفان اور محمد عاقب وغیرہ نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب لاہور ، کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گھناﺅنے دھندہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لا کر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جا ئے ۔
دوسری طرف باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرگ مافیا معاملے کو دبانے کیلئے کوشاں ہے اورمیڈیا پر خبریں نہ لگنے کیلئے کئی مقامی رپورٹروں کی جیبیں بھی گرم کرائی گئیں-

Leave a reply