بھکر: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی،1800 چینی کے کٹے برآمد
بھکرباغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے )ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی،1800 چینی کے کٹے برآمد
تفصیل کے مطابق بھکرمیں اسپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کے بھکر کے نواحی علاقہ کی سب سے بڑی کارروائی۔ مسلم کوٹ بھکر کہ ایک پرائیویٹ گودام سے تقریبا 1800 چینی کہ بیگز ( تقریبا ایک کروڑ سے زائد مالیت) برآمد کر کے گودام مکمل طور پر سیل کردیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں بلا تسلسل جاری رہیں گی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی