دہشتگردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے روکا نہیں جا سکتا،شازیہ مری
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پی پی کی جانب سے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی تصدیق کی ہے-
ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی تصدیق کی کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں عزم استحکام آپریشن پر بات ہوئی، پیپلزپارٹی دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر سیاسی فریقین کو آن بورڈ نہیں لیا گیا، ہم اس معاملے پر سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں اور خواہش ہے کہ حکومت سیاسی فریقین کو عزم استحکام آپریشن پر آن بورڈ لیا جائے تاکہ سیاسی فریق آپریشن کی ذمہ داری لیں،ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ضروری ہے، بلاول بھٹو عزم استحکام آپریشن کو وقت کی ضرورت سمجھتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے تک شہری خود کو محفوظ تصویر نہیں کر سکتے، اس لیے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔
اسرائیل مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا وہ بہت خطرناک ہے،یورپی یونین
ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی ،انتہا پسندی کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے، عزم استحکام آپریشن کے پلان پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے، ہم سب کو مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے کیونکہ قوم نے امن کیلئے 80 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امن ملک کی ترقی کا ضامن ہے اور اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، پیپلزپارٹی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے، اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی کو بلیک میلنگ سے روکا نہیں جا سکتا۔