کراچی:سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عمران بھٹی کی ہدایت پرسندھ فوڈ اتھارٹی ضلع غربی کی ٹیم نے فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی کے ریسٹورینٹس پرچھاپے مارے۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ کارروائی کے دوران ریسٹورینٹس پر کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹربشیرخان نےصفائی کےناقص انتظامات پرمتعدد ریسٹورینٹس پر50 ہزارروپے سےزائد رقم کےجرمانے بھی عائد کی۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نےریسٹورینٹس کےمالکان کوہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کےبہترانتظامات کریں بصورت دیگرسندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کےتحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
اس سے پہلے سندھ فوڈاتھارٹی جمشید کوارٹر اور نارتھ کراچی میں فیکٹری ، بیکری اور گودام کو صفائی کی ناقص صورتحال پر غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر سیل کردیا۔سندھ فود اتھارٹی نے جمشید کوارٹر کے گودام سے شہر کے دیگر ریسٹورنٹس کو فروخت کی جانے والی جانوروں کی زائد المعیاد کلیجی،گردے اور مغز پر گودام کو سیل کردیا۔
فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ گودام کی صورتحال انتہائی گندی تھی۔گودام کھانے کی اشیا کو رکھنے کے قابل نہیں تھا ۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھانے کی اشیا کی نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے گئے جبکہ نارتھ کراچی میں مختلف کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں اور بیکریوں پر چھاپے مارے گئے اور مضر صحت پاپٹر بنانے والی دو فیکٹریوں اور مٹھائیاں بنانے والی دکان کو سیل کردیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ گندے تیل میں پاپٹر تلے جارہے تھے ،مضر صحت اشیا مختلف اسکولوں میں بھی سپلائی کی جاتی ہیں۔فوڈ اتھارٹی حکام نے نارتھ کراچی میں ایک بیکری پر بھی چھاپہ مارا اور گندا کھویا و دیگر زائدالمعیاد اشیا تلف