ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا، سال بعد ماں سےچھیناگیا بچہ واپس،بلکہ اجڑاگھربھی بس گیا

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا،ایک سال بعد نہ صرف ماں سےچھیناگیا بچہ واپس ملابلکہ اجڑاگھربھی دوبارہ آبادہو گیا
تفصیل کے مطابق 25مارچ2023ء کوباغی ٹی وی پرایک خبر شائع اور مظلوم خاتون کی پریس کانفرنس چلائی گئی تھی جس میں متاثرہ خاتون حلیماں منگی نے فریادکی تھی اور بتایا کہ میری شادی دو سال قبل ٹھری میرواہ ضلع خیرپور کے صداقت منگی سے ہوئی تھی، شادی کے کچھ ہی دنوں بعد میرے شوہر نے مجھ پر تشدد شروع کردیا جو میں برداشت کرتی رہی ایک دن نشے کی حالت میں اس نے مجھ پر تشدد کرکے مجھے گھر سے نکال دیا اور میرا معصوم بچہ چھین لیا، میں بہت مشکلوں سے اپنے والدین کے پاس پہنچی اور خاندان کے بڑوں کےذریعے بچہ واپس لینے کی کوشش کی جس پر اس نے مجھ پر اور میرے والد پولیس اہلکار نبی بخش منگی پر جھوٹے کیس داخل کئے جو عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا، پھر میں نے عدالت کے ذریعے اپنا بچہ واپس لینے کی کوشش کی ،جب پولیس کی نفری صداقت منگی کے گھر پہنچی تو وہ بچہ لیکر فرار ہوگیا اب میرا شوہر صداقت منگی میرے بچہ کو لیکر پنجاب فرار ہوگیا ہے اور وہاں سے ہم پر جھوٹے کیس داخل کرکے نوٹس بھجوا رہا ہےمسمات حلیماں منگی نے چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس سندھ اور پنجاب آئی جی سندھ و پنجاب اور دیگر تمام اداروں سے درخواست کی تھی کہ مجھے میرا بیٹا واپس دلوایا جائیے


باغی ٹی وی پر خبر چلنے اورشائع ہونے کے بعد ارباب اختیار نے نوٹس لیا مکلی کی رہائشی اپنے بچے کیلئے تڑپتی مامتا حلیماں منگی کو انصاف مل گیا ،حلیماں منگی نا صرف بچہ ملا بلکہ اس کااجڑا گھر بھی دوبارہ بس گیا ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ڈی آئی جی خیرپور میرس، ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ایس ایس پی خیرپور نے نا صرف بچہ بازیاب کرایا بلکہ دونوں فریقین میں صلح کروا کر حلیماں کو سسرال میں واپس جانے پر رضا مند کرلیا.جس پرحلیماں منگی اپنے گھر چلی گئی شہریوں نے باغی ٹی وی کے اس جہاد پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے –

Leave a reply