اوچ شریف:باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ،فوڈ اتھارٹی کا موٹروے سروس ایریاز میں کریک ڈاؤن

یاد رہے کہ گذشتہ روز باغی ٹی وی نے ایک خبر شائع کی تھی کہ موٹروے سروس ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاءمسافروں کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں ، صارفین پریشان

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان): باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ،فوڈ اتھارٹی کا موٹروے سروس ایریاز میں کریک ڈاؤن،اس چیکنگ کے دوران کئی دکانداروں کو ناقص اشیاء رکھنے اور زائد قیمت وصول کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے

تفصیل کے مطابق موٹروے پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ترنڈہ ریسٹ ایریا میں واقع ٹک شاپس کی چیکنگ کی ہے۔ اس کارروائی کا مقصد ریسٹ ایریا میں فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی کو یقینی بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
اوچ شریف:موٹروے سروس ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاءمسافروں کی پہنچ سے دور، صارفین پریشان

آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی ہدایت پر اوچ شریف بیٹ 25 کے ڈی ایس پی محمود الرحمن اور ان کی ٹیم نے فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر متعدد شاپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران دوکانوں پر موجود کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا۔

اس چیکنگ کے دوران کئی دکانداروں کو ناقص اشیاء رکھنے اور زائد قیمت وصول کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے

یاد رہے کہ گذشتہ روز باغی ٹی وی نے ایک خبر شائع کی تھی کہ موٹروے سروس ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاءمسافروں کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں ، صارفین پریشان،موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے مسافروں سے لوٹ مارکا نیا طریقہ سامنے آگیا،مسافروں کو سروس ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی بے تحاشا مہنگی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ٹک شاپس اور ہوٹل مالکان مسافروں کو لوٹ رہے ہیں اور ان سے دوگنی سے تین گنی زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے۔

صارفین کے مطابق موٹروے سروس ایریاز اور ایم-1، ایم-2، ایم-3، ایم-4 اور ایم-5 کے باقی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ایک کپ چائے 100 روپے، منرل واٹر کی بوتل 85 سے 100 روپے، چپس 130 روپے اور سافٹ ڈرنکس 200 روپے تک فروخت کی جا رہی ہیں۔ لنچ کا خرچ بھی 1500 سے 2200 روپے تک آ جاتا ہے۔

اس خبر کے شائع ہوتے ہی موٹروے پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے مشترکہ کارروائی کی، ترنڈہ ریسٹ ایریا میں واقع ٹک شاپس کی چیکنگ کی اور بھاری جرمانے عائد کئے،

Comments are closed.