باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر نیشنل ہائے وے روڈ کراچی تا ٹھٹہ آری کیمپ گھارو کے قریب دبنگ اور کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر SBB-300 کے خفیہ درازوں میں چھپا کر گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 ملزم سوز علی ولد جان محمد برفت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ٹرک کو حراست میں لیکر ٹرک کو خفیہ درازوں سے 20 کٹہ چورہ سپاری وزن 280 کلو اور 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ گھارو پولیس کی کامیاب کارروائی پر گھارو کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو اور ایس ایچ او و انسپیکٹر گھارو تھانہ ممتاز علی بروھی اور پوری پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی ہے

Shares: