پیرمحل باغی ٹی وی ( وقاص شریف نامہ نگار) فیسکو پیر محل کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری مزید دو بجلی چور انجام کو پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق فیسکو پیرمحل جو آج کل بجلی چوروں کے خلاف مصروف عمل ہے اپنے کام کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے 761 گ ب میں اپنی ٹیم کے ذریعے چیکنگ کی ۔ چیکنگ کے دوران محمد بخش ولد محمد نواز کے میٹر کو چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ملزم نے مین کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رکھی تھی ۔ دوسری کارروائی کوٹ کرم شاہ میں کی گئی تو ملزم اکمل خاں بھی سرکاری کھاتے سے بجلی استعمال کرنے کا مرتکب نکلا ۔ پکے ثبوت ملنے ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے بعد فیسکو پیر محل کے متحرک اور دبنگ ایس ڈی او ۔ محمد عدنان نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اروتی میں مقدمات درج کرا دئیے ہیں

Shares: