ڈی جی خان : بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں

کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناقص اور مضر صحت گوشت کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی لاغر ، بیمار اور بغیر مہر کےگوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان میں گوشت فروخت کرنے والے قصاب جن میں نذیر عرف علی گھنٹہ گھر، نعیم قادریہ چوک، ارشاد ڈمرا چونگی ،معظم الکمال مٹن شاپ بلاک نمبر 5 اور دیگر قصابوں کے خلاف بیمار لاغر، جانورکا گوشت فروخت کرنے پر مقدمہ کا اندراج اور جرمانے کیے گئے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، مضر صحت گوشت سے انسانی جسم میں کافی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے یہ کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں معیاری گوشت کی فروخت ہماری اولین توجہ ہے

Comments are closed.