باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں تھانہ مریداکبر پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں تھانہ مریداکبر پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم مرید اکبر پولیس کو علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں مطلوب تھا۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او ڈیرہ کو کامیاب کاروائی پر بے حد سراہاہے۔
ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں آئی ایچ سی سبطین نے پولیس نفری کے ہمراہ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مریدعباس نے رپورٹ درج کرائی کہ میرابیٹا ظہیرعباس گلی شارع عام بالمقابل بنگلہ مخدوم کاظم شاہ پہنچاتوملزم اکبر علی عرف بلاولدعبدالعزیز قوم بلوچ سکنہ بستی گھائیانوالی نے میرے بیٹے کوروکااورموٹرسائیکل زبردستی چھین کربھاگنے کی کوشش کی تو میرے بیٹے نے شورشراباکیاتوبنگلے میں موجوداشخاص باہرنکلے جنہوں نے ملزم اکبر علی کوپکڑنے کی کوشش کی جوکہ موٹرسائیکل لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔میرے بیٹے نے وقوعہ کی بابت بذریعہ موبائل فون اطلاع دی میں موٹرسائیکل کوزبردستی چھین کرلے جانے کادعویدارہوں۔ تھانہ کینٹ پولیس کے آئی ایچ سی سبطین نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے

Shares: