حکمراں اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم، آصف زرداری کا لاہور میں ڈیرے ڈالنےکا فیصلہ

0
42

پنجاب حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری متحرک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک پھر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری مشن لاہور پر کام کریں گے اور وہ کچھ دن لاہور میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اب آصف زرداری مشن لاہور پرکام شروع کریں گے، حکمراں اتحاد نے مشن لاہور کا ٹاسک آصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری آئندہ چند دنوں میں مشن لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ جوڑ توڑ کے لیے اپنی صلاحیت دکھائیں گے

یاد رہے کہ ستمبر کے مہینے میں بھی آصف علی زرداری نے لاہور آنے کا پروگرام بنایا تھا اور پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کےلیے کوششیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ، اس سے پہلے بھی آصف علی زرداری لاہور آئے تھے اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخابات کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین اور دیگراہم رہنماوں سے ملاقاتیں کی تھیں‌ ، ان ملاقاتوں کے نتیجے میں چوہدری شجاعت حسین نے اپنے برادرم چوہدری پرویزالہی کی حمایت سے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد صوبے میں ایک بحران پیدا ہوگیا تھا جس بعد میں عدالت نے حل کیا

آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

Leave a reply