مقبول اداکار جین کلاودی وان ڈیم کو رومانیہ میں انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔
64 سالہ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ رومانیہ کی خواتین کو ایک "تحفے” کے طور پر قبول کیا، جسے ایک مجرمانہ نیٹ ورک کی قیادت کرنے والے مورل بولیاء نے فراہم کیا، رومانیہ کے حکام نے ڈائریکٹوریٹ فار انویسٹی گیٹنگ آرگنائزڈ کرائم اینڈ ٹیررازم میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 64 سالہ اداکار کو یہ علم تھا کہ یہ خواتین انسانی اسمگلنگ کی متاثرہ ہیں۔یہ واقعہ مبینہ طور پر فرانس کے شہر کینز میں پیش آیا، جہاں وان ڈیم نے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ ایک خاتون نے بعد میں گواہی دی، جس کے نتیجے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا،
خاتون کے وکیل ایڈریان کچولس نے کہا، "خواتین ایک ایسی حالت میں تھیں جس میں انہیں واضح طور پر استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا۔” انہوں نے مزید کہا، "چند رومانیہ کے افراد جو ایک مجرمانہ گروہ تشکیل دینے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، نےجین کلاودی وان ڈیم کو پانچ رومانیہ کی خواتین پیش کیں۔ وصول کنندہ کو ان کی حالت کا علم تھا۔”
یہ رومانیہ سے متعلق دوسرا اہم کیس ہے، اس سے پہلے 2022 میں اینڈریو اور ٹریسٹن ٹیٹ کو جنسی اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا، اور حال ہی میں انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔
جین کلاودی وان ڈیم کون ہیں؟
جین کلاودی وان ڈیم ایک بیلجیئن مارشل آرٹسٹ، اداکار اور فلمساز ہیں، جو اپنے ایکشن فلموں جیسے "بلڈاسپورٹ” (1988)، "کک باکسر” (1989)، اور "یونیورسل سولجر” (1992) کے لیے مشہور ہیں۔ 1960 میں بیلجیئم میں پیدا ہونے والے وان ڈیم نے کراٹے اور کک باکسنگ میں تربیت حاصل کی تھی، اور 1980 کی دہائی میں ہالی وڈ منتقل ہو گئے تھے۔انہیں "دی مسلز فرام برسلز” کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے، اور 90 کی دہائی میں وہ ایک بڑے ایکشن اسٹار بن گئے۔ اپنے کیریئر کی بلندیاں دیکھنے کے باوجود، انہیں منشیات کے استعمال اور قانونی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ وہ کوکین کے عادی تھے اور ایک بار شراب پینے کی حالت میں ڈرائیونگ اور گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ایک نوعمر کے طور پر، وان ڈیم نے مقابلہ جاتی کراٹے میں 44 فتوحات اور صرف 4 شکستیں حاصل کیں۔ وہ 1979 میں بیلجیئم کراٹے ٹیم کے رکن تھے، جس نے یورپی کراٹے چیمپئن شپ جیتی تھی۔
جدوجہد اور محنت کی عظیم قربانی کی کہانی آرمی چیف کے بغیر نامکمل رہے گی،وزیراعظم
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا