ماضی کے مقبول فلمی ولن اور سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی چہل قدمی کے دوران روڈ کے گڑھے میں گر کر زخمی ہو گئے، حادثے میں ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں پیش آیا، جہاں وہ نماز فجر کے بعد حسبِ معمول چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک سڑک پر گڑھا آنے سے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر کر زخمی ہو گئے۔اداکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی ٹانگ پر پلستر چڑھا دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے زائد العمری کے باعث انہیں چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مصطفیٰ قریشی کی بستر پر آرام کرتے ہوئے تصاویر وائرل ہو گئیں، مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مصطفیٰ قریشی کی عمر 80 سال سے زائد ہے، انہوں نے 1970 کی دہائی سے قبل ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور بعدازاں پی ٹی وی و فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ وہ 500 سے زائد فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں.
برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام
کراچی میں افغان کیمپ کی زمین پر قبضے کا خدشہ،پولیس چیف کو خط
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ