کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی :اداکارہ رابعہ کلثوم نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے-
رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مہربانی کر کے اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں یا پھر قومی ٹیم کی کپتانی فہد مصطفیٰ یا پھر فیضان شیخ کو دے دینی چاہیئے تو شاید بہتر نتائج مل جائیں گے۔
ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

واضح رہے کہ رابعہ کلثوم ٹیلی ویژن کی نامور سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی اور فیضان شیخ کی بہن ہیں، اداکارہ ماہم عامر ان کی بھابھی ہیں، انہوں نے 2018 میں گلوکار ریحان ناظم سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2021 میں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔
چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام








