![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/meera-ada-905x613.png)
اداکارہ میرا ، 10 سال تک برطانیہ کے دروازے پر پابندی کا سامنا کر چکی ہیں۔ ان پابندیوں کی وجہ وہ خود ہیں، جو ایک معمولی زبان کی غلطی کے سبب ہوئیں۔
برطانوی حکام کو اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کا نام غلط بتایا اور "ٹرانزٹ” کی جگہ "ٹرانزیکشن” کہہ دیا۔ یہ معمولی سی غلطی میرا کے لیے ایک بڑی مشکل کا سبب بنی، اور نتیجتاً امیگریشن حکام نے انہیں لندن سے واپس بھیج دیا۔ ساتھ ہی ساتھ ان پر 10 برس تک برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے،
میرا کی والدہ، شفقت زہرہ بخاری نے نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن سے درخواست کی ہے کہ میرا کو ویزا جاری کیا جائے۔ میرا کو اس وقت لندن کے امیگریشن حکام کی انگریزی سمجھ نہیں آئی تھی اور نہ ہی وہ میرا کی بات سمجھ پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ میرا ایک آرٹسٹ ہے اور اس کا لندن آنا ضروری ہے، کیونکہ اس کی نئی فلم میں لندن کے سینز شامل ہیں۔ یہ واقعہ 10 سال پرانا ہے، اور اب میرا بہت اچھی انگریزی بولتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی انویسٹرز میرا کے ساتھ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ میرا کی کمپنی ڈرامے اور فلمیں بنا رہی ہے، اور وہ شان کے ساتھ بھی ایک نئی فلم بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔شفقت زہرہ بخاری نے اپنی بیٹی کی ذہانت اور محنت کی تعریف کی، اور کہا کہ میرا کو ہیڈ لائنز میں رہنا آتا ہے۔ وہ انتہائی فرمانبردار ہے اور ہمیشہ ان کے قدموں میں احترام کرتی ہے۔
آخر میں شفقت زہرہ بخاری نے یہ بھی کہا کہ میرا نے جو کچھ بھی کمایا، وہ ہمیشہ اپنے والدین کے حوالے کرتی ہے، اور اس کے بھائی بہنوں کو بھی تعلیم دلوانے میں کوئی کمی نہیں رکھی۔