ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ،اٹلی میں کتنے مریضوں‌ کو فائدہ نہیں ہوا؟کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ بین الاقوامی تمام ریسرچز کا روزانہ جائزہ لے رہا ہے، ریسکیو 1122 کے ذریعے کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لیے بیڈز تلاش کریں،

ایکسپرٹ ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ لوگ خود بیڈز ڈھونڈنے نکلتے ہیں تو نہیں ملتے، واٹس ایپ پر حقیقت چیک کیے بغیر انفارمیشن آگے بھیج دی جاتی ہے، جب تک دوا نہیں آتی ہمارے علاج کے تجربات بدلتے رہیں گے، ایکٹمرا کے بارے میں جنونی کیفیت پیدا ہوئی، لوگ سمجھ رہے کہ یہ کورونا کا علاج ہے،

ایکسپرٹ ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایکٹمرا کے تجربات چل رہے ہیں، ایکٹمرا صرف ایک تجرباتی ڈرگ ہے، ایکٹمرا وائرس کو مارنے کی نہیں، جسم میں سوزش کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، ایکٹمرا ہر کورونا مریض کو استعمال کی ضرورت نہیں، پنجاب حکومت کے پاس 1000 ایکٹمرا موجود ہیں، ایکٹمرا کے کسی پر بہتر، کسی پر اچھے نتائج نہیں،

کرونا وائرس کے مریضوں کا انجیکشن ایکٹمرا مارکیٹ‌ سے غائب ہو گیا

ایکسپرٹ ایڈوائزری کا مزید کہنا ہے کہ جن مریضوں کے جسم میں سوزش زیادہ ہو انکو دی جاتی ہے،وینٹی لیٹر پر جانے والے مریض پر ایکٹمرا استعمال نہیں کی جاسکتی، اٹلی میں 126 مریضوں پر ایکٹمرا استعمال ہوئی اور افادیت سامنے نہ آئی، ایکٹمرا کا استعمال پنجاب میں ابھی جاری رکھیں گے، ایکٹمرا ایسی دوائی نہیں جسے گھروں میں ذخیرہ کرلیا جائے، یہ دوا صرف اسپتال اور آئی سی یو میں استعمال پوسکتی ہے

کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلیےایکٹمرا انجیکشن خریدنے پرپابندی عائد

Shares: