پاکستان کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں وفات پا گئیں۔ ذہین طاہرہ کی وفات پرشوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ وفات پا گئیں، وہ گزشتہ دو ہفتے سے بیمار تھیں اور مقامی ہسپتال میں داخل تھیں، گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑنے پر ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ان کی وفات ہو گئی.
اداکارہ ذہین طاہرہ کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے، بہروزسبزواری نے کہا ہے کہ اللہ کی رضا ہےاس پرکیا کہہ سکتے ہیں،ذہین طاہرہ سے میرا تعلق بچپن سے تھا،ذہین طاہرہ محنتی خاتون تھیں،اللہ ان کی مغفرت فرمائے.
اداکارقوی خان نے کہا کہ ذہین طاہرہ ہمارے شعبے کی سینئرترین اداکارہ تھیں،ذہین طاہرہ نے 700سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،ذہین طاہرہ نےہمیشہ اصولوں کےتحت کام کیا،دعاگوہیں اللہ تعالیٰ ذہین طاہرہ کی مغفرت فرمائے،
ذہین طاہرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو ساٹھ کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے لگ بھگ سات سو ڈراموں میں مرکزی اور معاون اداکاری کے طور پر کام کیا۔ ذہین طاہرہ نے متعدد ڈراموں کی پیشکش کے ساتھ ہدایتکاری بھی کی۔مشہورڈرامے خدا کی بستی میں بہترین اداکاری پرذہین طاہرہ نے شہرت حاصل کی ،گزشتہ پانچ دہائیوں سے ذہین طاہرہ ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی تھیں ،ذہین طاہرہ کوانکی گراں قدر خدمات پر سال 2013 میں لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ،ذہین طاہرہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغا امتیاز سے بھی نوازا گیا