اداکارہ نرگس تشدد کیس،ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

nargis

سابق اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا مقدمہ،عدالت نے ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں توسیع کر دی

اسٹیج اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت سیشن کورٹ لاہور کے جج نے کی،ملزم ماجد بشیر عدالت پیش نہ ہوا، اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ، عدالت نے ماجد بشیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اورعدالت نے ملزم ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔

عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور ڈیفنس سی کے علاقہ میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پرجان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، بعد ازاں ماجد بشیر نے کہا تھا کہ میری اہلیہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہوجاتے ہیں، یہ جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، کچھ لوگ اس واقعے کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں، میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

Comments are closed.