شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس فیز 6 کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 35 سالہ حمیرا اصغر 2018 سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں اور 7 سال سے تنہا رہ رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے 2024 سے فلیٹ کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا، جس پر مالک مکان نے سی بی سی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ آج بیلف کرایہ وصولی کے لیے فلیٹ پہنچا تو اندر سے خاتون کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہے اور ابتدائی طور پر موت طبعی معلوم ہوتی ہے، تاہم اصل وجہ جاننے کے لیے لاش کو جناح اسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ممکن ہو سکے گی، کیونکہ چہرے کی حالت خراب ہوچکی ہے۔بلڈنگ کے رہائشیوں نے تصدیق کی ہے کہ متوفیہ حمیرا اصغر تھیں جو کہ ماڈل اور اداکارہ کے طور پر پہچانی جاتی تھیں۔ انہوں نے 2022 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو "تماشہ گھر” میں بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سینئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش بھی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی، جس کے بعد شوبز حلقوں میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاک فضائیہ کی بھارت سے جھڑپ میں کارکردگی قابل ستائش، چینی ایئر چیف کا اظہارِ تحسین

اٹلی:ایک شخص سیکیورٹی توڑ کر جہاز کے انجن میں جا گھسا، ہلاک

10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ملک گیر الرٹ جاری

Shares: