کراچی میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی میت ان کے بھائی نوید اصغر نے وصول کر لی ہے۔
نوید اصغرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاش کی حوالگی سے متعلق تمام قانونی تقاضے مکمل کیے گئے ہیں، اور میت وصول نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔اداکارہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی اجازت سے کراچی آئے اور حمیرا کی میت وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل خاندان میں ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس سے والدین ذہنی دباؤ کا شکار تھے، ایسے میں میڈیا کی مسلسل کالز نے مزید پریشان کر دیا۔
نوید اصغر نے واضح کیا کہ والدین کی جانب سے میت لینے سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر تصدیق شدہ اطلاعات سے گریز کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بہن حمیرا اصغر آزاد طبیعت کی مالک تھیں اور اپنی مرضی سے کراچی منتقل ہوئی تھیں، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال سے خاندان کے ساتھ ان کا رابطہ نہیں تھا۔ والدہ ان سے اکثر پوچھا کرتی تھیں کہ وہ کہاں اور کیسے رہ رہی ہیں، لیکن انہوں نے کبھی تفصیلات نہیں بتائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب حمیرا کا موبائل فون بند ہو گیا تو خاندان نے مختلف ذرائع سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر ناکام رہے۔ جب انتقال کی اطلاع ملی تو ہم سب شدید پریشان ہو گئے تھے، اور لاش کی حالت ایسی تھی کہ فوری تدفین ممکن نہ تھی۔نوید اصغر نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجائے اصل سوالات کرنے کے، میڈیا نے سنسنی پھیلائی اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور فرانزک رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ایف بی آر کو اختیارات دینے کے خلاف بزنس کمیونٹی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان
حوثیوں کا بحری جنگ میں نیا حملہ: جنگ بندی مذاکرات مشکل میں،تحریر ، ناصر اسماعیل
لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع، فورسز کا سرچ آپریشن جاری
استنبول: خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر آئس کریم فروش گرفتار، دکان سیل
وزیراعظم سے علی بابا وفد کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ کا اعتراف