سندھ ہائیکورٹ ،اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کو طلب کر لیا

سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کے طلب کرنے کے باوجود تفتیشی افسر عارفہ سعید اور کومل پیش نہیں ہوئیں۔عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا۔درخواست گزار مہوش حیات کے وکیل خواجہ نوید نے عدالت میں کہا کہ قابل اعتراض مواد تاحال سوشل میڈیا سے نہیں ہٹایا گیا قابل اعتراض مواد ابھی بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے تو وہیں عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ایف آئی اے کی تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر عادل راجہ نے چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراوں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا .عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو میں وضاحت کی اور پہلے والے مؤقف سے مکر گئے، اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،

مہوش حیات کی جانب سے معروف قانون دان خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے، گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں اداکارہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا مگر کارروائی نہیں ہوئی، مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔

یو ٹیوب پر موجود کبریٰ خان کے خلاف مواد ہٹا دیا گیا

عدالت کا کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل مواد بلاک کرنے کا حکم

پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

 جواد احمد نے کہا ہے کہ عادل راجہ جیسے گھٹیا کردار پی ٹی آئی کی ایما پر پاکستان کی نمائندہ فنکارائوں‌ کے خلاف مہم چلا رہا ہے.

ہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے

 عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔ اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’میں شروع میں خاموش رہی کیوں کہ ایک فیک ویڈیو میرے وجود کو نہیں مٹاسکتی لیکن بس اب بہت ہوگیا ہے، آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص مجھ پر بیٹھے بٹھائے انگلیاں اٹھائے گا اور میں چپ بیٹھوں گی تو آپ کی سوچ ہے لہٰذا مسٹر عادل راجا جب آپ کسی انسان پر الزام لگائیں تو پہلے آپ کے پاس ثبوت ہونا چاہیے‘۔

Shares: