اسلام آباد ہائیکورٹ نےسپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بنچ نے آرڈر جاری کیا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے میں ابھی ملاقاتیوں کی فہرست سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دیتا ہوں آج ہی ہماری ملاقات کروا دیں، عدالت نے کہا کہ آپ لسٹ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دے دیں، سپریٹنڈنٹ ایس او پی کے تحت بغیر رکاوٹ ملاقاتیں کروائیں،

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت دی ہے کہ عمران خان صاحب سے فیملی، وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں بغیر رکاوٹ ہر منگل اور جمعرات کو ایس او پیز کے مطابق کرائی جائیں

کمرہ عدالت میں دلچسپ صورتحال،پنجاب پولیس کے ایس ڈی پی او اظہر شاہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری لئیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں نمبر 1 میں پہنچے، وارنٹ علیمہ خان کو دکھائے تو علیمہ خان ایک قدم پیچھے ہٹیں اور کہا مجھے گرفتار کرنے آئے ہیں؟ ایس ڈی پی او نے کہا میڈم ان وارنٹ پرریسیونگ دستخط کر دیں،علیمہ خان نے کمرہ عدالت میں کی وارنٹ گرفتاری پر دستخط کئیے اور پولیس تعمیل کروا کہ باہر آگئی

Shares: