اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، سیکرٹری داخلہ کا جواب

islamabad highcourt

پی ٹی آئی احتجاج ، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی

سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا ،سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ عدالت کی ڈائریکشن کے مطابق کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، وزیرداخلہ، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اور ڈپٹی کمشنر کمیٹی کا حصہ تھے، بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی قیادت سے بار بار رابطہ کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کو کہا گیا احتجاج کے لئے نئے قانون کے تحت درخواست دیں،پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے قانون کے مطابق کوئی درخواست نہیں دی گئی، بعد ازاں درخواست دیے بغیر مختص کردہ جگہ پر احتجاج کی بھی پیشکش کی گئی،پی ٹی آئی نے پیشکش مسترد کر کے ڈی چوک کی طرف پیش قدمی جاری رکھی،میں بطور سول سرونٹ عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا،

Comments are closed.