وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے
کوئٹہ کے شہری درخواست گزار عبد القادر کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس امین الدین پر مشتمل بینچ نے درخواست پر سماعت کی،وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ میں 28دسمبر2025کوہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کونوٹسز جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔








