فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف مقدمہ،عدالت نے جوہی چاولہ کو 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

فائیوجی ٹیکنالوجی کیخلاف مقدمہ،عدالت نے جوہی چاولہ کو 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا#Baaghi

بھارتی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا-

باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کی ریس میں بھارت بھی دنیا کے ساتھ کھڑا ہونے کی کوشش کررہا ہے اور ایسے میں جہاں ترقی یافتہ ممالک میں فائیو جی کی ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے وہیں بھارت نے بھی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ اس فیصلے کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا تھا کہ میں بھارت کی ترقی یا پھر ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی کے خلاف نہیں بلکہ میں تو خود جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے حق میں ہوں اور مجھ سمیت تمام لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں تاہم کچھ چیزوں پر اعتراض ہے۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ زیادہ تابکاری کے اخراج کے حوالے سے ہماری اپنی تحقیق یہ بتاتی ہیں کہ بغیر تار والے گیجٹس اور نیٹ ورک سیل ٹاور سے نکلنے والی تابکاری کی وسیع مقدار انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہیں، یہ نہ صرف انسانی صحت پر اثرانداز ہوں گی بلکہ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

تاہم اب دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے-

دہلی ہائیکورٹ نے اداکارہ کی بھارت میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اداکارہ نے سستی شہرت کیلئے مقدمے اور عدالتی کارروائی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔عدالت نے اداکارہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

جوہی چاولہ نےفائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

Leave a reply