عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا

murad

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

باغی ٹی وی : سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،وکیل مراد سعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیں-

پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

دوران سماعت وکیل مرادسعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اپنایاکہ مراد سعیدکوواضح سیکیورٹی تھریٹ ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے سوات میں دوبارہ شدت پسند آگئے ہیں وہ مراد سعید کو دھمکیاں دے رہے ہیں-

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سوات میں ہم یہاں سے کیسے سکیورٹی فراہم کریں۔ وکیل نے بتایا کہ ہمیں سکیورٹی اسلام آباد پولیس نے جو دی تھی وہ واپس ہو گئی ہے کوئی دستاویزات جمع کروا دیں جو سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ہم دیکھ لیتے ہیں، ایف آئی اے نےتفصیلات جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید کے خلاف ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں جبکہ پولیس نے 8 مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی …

تفصیلات جمع ہونے پر عدالت نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

Comments are closed.