عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کھری کھری سنا دیں

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کھری کھری سنا دیں
تفصیلات کے مطابق : پاکستان ریلوے عملے کی یونیفارم خریدار ی خورد برد کیس کی سماعت ہوئی.سپریم کورٹ نے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسرعابد علی کے خلاف نیب کی اپیل خارج کردی.عدالت نے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسرعابد علی کو بری کر دیا.چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہےکہ نیب بڑے افسروں کو ملزم نہیں بناتا، بڑے افسروں کی رضامندی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا.ڈویژنل سپریٹنڈنٹ کو کیوں نیب نے ملوث نہیں کیا؟کیس میں بدنیتی تو نیب کی بھی نظر آرہی ہے، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسربہتری کے لیے کام کرتے ہوئے خود پھنس گیا، نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے ایک سال میں2 بار ٹرانزیکشنز کروائیں،جس کےجواب میں چیف جسٹس صاحب نےکہا کہ ملزم کے حوالے سے نیب کے پاس کوئی واضح ثبوت موجود نہیں ہے،
آصف علی زرداری پر نیب کا خوف طاری ، اہم پیش رفت

نیب آرڈینینس میں ترمیم،بڑوں بڑوں کو بی سے سی کلاس

 

Comments are closed.