عدالت پیشی سے ایک روز قبل آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس ،سابق صدر آصف زرداری نے عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی
اطلاعات ہیں کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی اورانہیں کراچی ضیاء الدین اسپتال میں داخل کروا دیا گیا،عدالت میں دائر درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ گیارہ اکتوبر کو سابق صدر کراچی کے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، طبیعت بگڑنے پر کل 22 نومبر دوبارہ داخل کروایا گیا،
آصف زرداری نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،آصف زرداری نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر ہے
درخواست میں کہا گیا کہ 11 اکتوبر کو سابق آصف زرداری کراچی کے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے،سابق صدر آصف زرداری نے طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے، درخواست کیساتھ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں
واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،