عدالتی اصلاحات کے حوالہ سے بلاول بھٹوزرداری کا مطالبہ درست ہے ،وفاقی وزیر قانون

0
108
azam nazir tarar

وفاقی وزیر اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کے حوالہ سے بلاول بھٹوزرداری کا مطالبہ درست ہے۔ سینٹ کے انتخابات مکمل ہونے پر عدالتی اصلاحات کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایسی اصلاحات ہو، جن سے عوام کو ریلیف ملے۔ ایک سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی ڈرنہیں شکر کریں جمہوریت چل رہی ہے۔ دوجمہوری حکومتوں نے اپنی معیاد پوری کی ہے۔
اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمشن بنایا تھا، ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے جسٹس جیلانی کمشن چھوڑ گئے۔ سپریم کورٹ کا موجود بینج ازخود نوٹس کی لارجر بنچ میں سماعت کرے یافل کورٹ بنائے حکومت کو اعتراض نہیں۔ عدلیہ کے حوالہ سے حکومت کی واضح پالیسی ھے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ حکومت کا عدالتی شخصیات کی سکیورٹی اور خودمختاری کے حوالہ سے مکمل تعاون رھ رہے گا۔ ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں۔ یہی ملک کے لئے بہتر ہے۔ایک سوال کے جواب مین وزیر قانون نے کہا کہ انتخابات پرامن ہوئے جس کو کوئی شکایت ہے وہ متعلقہ فارم پر جائےاور فیصلے لے۔ اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا حق ھے لیکن احتجاج قانون کے دائرہ میں ہونا چاہئے،

Leave a reply