یمن: عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

0
54

یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی ویہ : "العربیہ اردو” کے مطابق گزشتہ روز ہوائی اڈے کے بیرونی گیٹ کے سامنے سکیورٹی چیک پوست کے قریب زوردار کار بم دھماکہ ہوا ، جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جائے وقوعہ کے قریب ہی ایک ہوٹل بھی واقع ہے-

سکیورٹی حکام کے مطابق کار بم دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، بظاہر یہ دہشتگردی کی کارروائی معلوم ہوتی ہے مگر حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔

العربیہ کے مطابق گورنر عدن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دھماکے سے متعلق خاطر خواہ اطلاعات نہیں ملیں ۔ دھماکے کے بعد ائیرپورٹ کے گیٹ اور ملحقہ ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے دھماکے کے پہلی ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑکی ہوئی ہے۔

سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں حوثی ملیشیا نے عدن ہوائی ادے پر میزائل فائر کئے تھے جن میں نئی یمنی حکومت کے وفد کو نشانہ بنایا گیا تھا ، حملوں میں 26 شہری مارے گئے تھے جن میں انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس کے تین ملازم اور ایک صحافی بھی شامل تھا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے یمن میں عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے نزدیک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت میں خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اس دہشت گرد کارروائی کے پیچھے بدی کی قوتیں ہیں اور یہ صرف یمن کی آئینی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ برادر یمنی عوام کے خلاف ہے۔

بیان میں یمن اور اس کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مملکت پہلے روز کی طرح ابھی برادر ملک اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ساتھ ہی تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ریاض معاہدے پر عمل درامد کو مکمل کریں تا کہ یک صف ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکے اور ملک میں امن و استحکام کو واپس لایا جا سکے۔

داعش آئندہ سال امریکہ پرحملہ کر سکتی ہے پینٹاگون نے خدشہ ظاہر کر دیا

Leave a reply