اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو ایسے فیصلے لینے چاہئیں جس سے میرے اور مریم نواز کیلئے سیاست آسان ہو۔

باغی ٹی وی: قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں طے کرنا ہو گا کہ واپڈا کو منسٹری چلائے گی یا سپریم کورٹ،ہمیں طے کرنا ہو گا کہ سیاست ایسے کریں کہ ادارے دائرے میں رہ کر کام کرتے رہیں ہم اپنے دور حکومت میں کامیاب نہیں ہوئے کہ اداروں کو اپنے دائرے میں رکھ سکیں ہم آگے جا کر سیاسی جماعتوں کو سوچنا چاہیے کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔

پچھلے 15ماہ میں عوام کی خدمت کا موقع ہی نہیں ملا ،کبھی لانگ مارچ اور کبھی زمان پارک میدان جنگ بنا رہا،ہم سب کو سیاست دان بننا چاہیے اور جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہیے ،ہم روایتی سیاست سےتنگ آ چکے ہیں ملک کو ترقی نوجوان دلوا سکتے ہیں ،ایسی سیاست کی جائے جس سے نوجوانوں کی امید برقرار رہے۔

بلاول بھٹو کی ا سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں ایسی اپوزیشن ملی جس نے تاریخ میں پہلی بار جناح ہاؤس پر حملہ کیا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور جب ایسا کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں،ہماری کوشش ہمیشہ یہ ہی رہی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے فلسفے اور منشور، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تربیت کے مطابق کام کریں، ہم نے ایوان میں کبھی گالم گلوچ نہیں کی کیونکہ ہم اس پر یقین نہیں رکھتے۔

بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،راجہ پرویز اشرف

Shares: