سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے،اسلام آباد پولیس
اسلام آباد: وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ سکول،کالجز اور کاروباری مراکز کی بندش سےمتعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرترجمان پولیس نے کہا کہ اسلام آبادمیں سیاسی سرگرمیوں اورموجودہ صورتحال کے باعث سیکیورٹی سخت ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے منسوب سکول ، کالجز، کاروباری مراکز کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
https://x.com/ICT_Police/status/1749476551245365606?s=20
ترجمان نے کہا کہ محض پراپیگنڈہ اور افواہوں پر کان مت دھریں بلکہ مصدقہ ذرائع سے جاری کردہ اطلاعات پر یقین کریں، شہری کسی بھی غیرمعمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی ایپ پر دیں۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ایڈوائزری جاری
واضح رہے کہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کی تین جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو پیر کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بندکر دیا گیاسکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں، بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے۔
سندھ میں خام تیل کے بھاری ذخائر سے پیداوار کا کامیاب تجربہ
مختلف نجی اسکول اورکالج غیر معینہ مدت کے لیے بندکیے جانےکے علاوہ اسلام آباد اور اس کے نواح میں جامع سرچ آپریشن بھی کیے گئے بم ڈسپوزل، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کا دورہ بھی کیا سرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پائی۔