کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )کندھ کوٹ زندہ قومیں اپنے قومی دن بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں۔آزادی اللہ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ون عبدالوہاب ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھانی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی سربراہی میں یوم آزادی کی پیشگی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس میں وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران، اسکول اور کالجز ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ آزادی اللہ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

14 اگست یوم آزادی کے موقع پر منی اسٹیڈیم گراؤنڈ میں صبح 7.55 پر پرچم کشائی کی جائے گی، جس کے بعد مرکزی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، حب الوطنی پر مبنی ڈرامے بھی پیش کیے جائیں گے، اس موقع پر انہوں نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو ہدایت کی کہ پرنسپلز اپنے اپنے اسکولز اور کالجز کے طلباء کو یوم آزادی کے لیے تیار کریں اور پروگرام ترتیب دیں۔

وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کو سرکاری عمارتوں پر چراغاں کرنے کی ہدایت کیں۔ محکمہ جنگلات کے افسر کو یوم آزادی کے سلسلے میں شجر کاری مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Shares: