ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر قربان علی نے چارج لیکر کام شروع کر دیاصوباٸی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر, سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان سے مستقیل سی ای او ہیلتھ تعینات کرنے کا مطالبہ
ننکانہ صاحب پنجاب حکومت نے ضلعی محکمہ صحت ننکانہ صاحب میں تقریبا 63 روز گزرجانے کے بعد ڈاکڑ قربان علی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ ضلع فیصل آباد کو بطورایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب کا چارج بھی دے دیا ہے ڈاکٹر قربان علی نے چارج لیکر کام شروع کر دیا ہے 30 مارچ کے بعد ڈاکٹر قربان علی دوسرے ایم ایس ہیں جن کو بطور ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے
ان سےقبل ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ ڈاکٹر عمران شاہ کو بھی بطور ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ کا چارج دیا گیا تھا, اس وقت محکمہ ہیلتھ ننکانہ صاحب میں بطور مستقیل سی ای او ہیلتھ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ محکمہ اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور مسائل ہیں کہ ان میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ,
ضلع بھر کے محکمہ صحت کے ملازمین کوبھی مشکلات کا سامنا ہے اور کارکردگی کا گراف کم ہو رہا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ قاٸم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ کو بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ فراٸض کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا,
محکمہ صحت ننکانہ صاحب کی تمام تنظیموں نے سیکرٹری پنجاب ہیلتھ علی جان ,کمشنر لاہور ڈویژن لاہور زید بن مقصود ,ڈپٹی کمثنر چوہدری محمد ارشد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر مسقیل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینات کیا جاۓ