ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال کاتحصیل سانگلہ ہل میں قائم پناہ گاہ کا اچانک دورہ

0
40

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے تحصیل سانگلہ ہل میں ضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کی گئی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اوربے گھر افراد اورمسافروں کو حکومت کی جانب سے مہیاکی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا ۔اے ڈی سی جی نے پناہ گاہ میں موسم کی مناسبت سے گرم بستر و دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )احمد کمال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت کے مطابق بے گھر، بے سہارا اور سڑکوں پر سونے والے افراد کے لیے تحصیل ننکانہ صاحب، شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں اور یہ پناہ گاہیں آغوش کا کام کررہی ہیں،بے گھر افرادکے لیے پناہ گاہیں کسی نعمت سے کم نہیں مسافروں اور بے سہارا افراد کو سردی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اسدادریس کے ہمراہ تحصیل سانگلہ ہل میں قائم کیے گئے سہولت بازار میں لگائے گئے سٹالوں پر سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی اور معیار کو چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے سہولت بازار میں سبزیوں پھلوں، کریانہ، چینی اور آٹا کے پوائنٹس کے علاوہ سہولت بازار میں دیگر سٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے حکومتی ریلیف کے تحت قیمتیں کم ہونے اور معیار کے بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی احمد کمال نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے،سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل اسد ادریس کے ہمراہ شہر بھر کی مختلف جگہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتطامات اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو جلد از جلددرست کرنے کے احکامات جاری۔

Leave a reply