سرگودھا ، باغی ٹی وی( نامہ ملک شاہنواز جالپ )ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی ذکا اللّٰہ شہید پولیس لائن سرگودہا آمد
ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پنجاب ڈاکٹر محمد وقار عباسی کی ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودھا آمد پر ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس محمد سلمان لیاقت اور ایس پی انوسٹیگیشن سرگودھا فرحان اسلم نے استقبال کیا۔

انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایلیٹ فورس کے شہید جوان ساجد شہید کے بیٹے سے بھی ملاقات کی۔بعد ازاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ ایلیٹ ایک بہترین فورس ہے جس کا دہشتگردی سے نمٹنے اور قیامِ امن میں اہم کردار ہے۔

ایلیٹ فورس کی ویلفیئر کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایلیٹ کا الاؤنس 6500 سے بڑھا کر 10000 کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے نئی گاڑیوں کے ساتھ مزید سہولیات کا تحرک کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی جوان کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے جوانوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے ایلیٹ کے جوانوں کے رہائشی کمروں اور زیر استعمال اسلحہ و دیگر سامان کا معائنہ کیا۔انہوں نے ایلیٹ آفس میں پودا بھی لگایا۔تقریب کے اختتام پرایڈیشنل آئی جی ایلیٹ جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اُن کے ساتھ کھانا کھایا

Shares: