گوجرہ :ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن ججز نے دو قتل کے مقدمات کے فیصلے سنادئے
گوجرہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن ججزگوجرہ نے دو قتل کے مقدمات کے فیصلے سنادئیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن جج گوجرہ محمد جاوید اکرم بیٹو نے چک نمبر351ج ب کے مقتول محمد بلال احمدباجوہ کو قتل کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد فیاض کومقدمہ کی سماعت کے بعدفیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت،سات لاکھ روپے جرمانہ کاحکم سنادیا جبکہ ملزم اسد کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیا۔
استغاثہ کے مطابق چک نمبر351ج ب کلیان داس کے محمد فیاض نے فائرنگ کر کے محمد بلال باجوہ کوقتل کر دیاتھا جس کامقدمہ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی محمد سعید باجوہ کی مدعیت میں درج کر کے چالان پیش عدالت کیا تھا۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈایڈیشنل سیشن جج گوجرہ حافظ محمد رضوان عزیزنے چک نمبر300ج ب کے محمد ارشد کو قتل جبکہ مدثر کو شدید زخمی کر نے کے مقدمہ کی سماعت کر تے ہو ئے ملزم مہران کوسزائے موت،زین اور احسان کو عمر قیداور مختلف جرمانوں کی سزاکافیصلہ سنا دیا۔
استغاثہ کے مطابق صدر پولیس نے عابد علی کی مدعیت میں ملزمان مہران،زین اور احسان کے خلاف محمد ارشد کو قتل اور مدثر کو شدیدزخمی کر نے کے الزام میں مقدمہ در ج کر کے چالان عدالت پیش کیاتھا۔